معیار کا معاہدہ

اگر آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں تو کہہ ڈالیں

میری آوا ز سنو‘‘ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو دنیا بھر سے مختلف پس منظر کے نوجوان افراد کے لکھے گئے بلاگوں کو اپنی سائٹ پر لگا تا ہے

یہ ہر کسی کو دعوت  دیتا ہے اورا س کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ بلاگ لکھے اور اور ’’میری آوا ز سنو‘‘کی کمیونٹی کے ساتھ اسے شیئر کرے ۔ بلاگ پوسٹیں مختلف موضوعات پر ہو سکتی ہیں جو سماجی، معاشی، سیاسی اور تفریحی ہو سکتے ہیں اور انہیں مضامین، ویڈیوز، تبصروں ، کہانیوں ، انٹرویوز اور نظموں کی صورت میں جمع کرایا جا سکتا ہے ۔ آپ کی کسی بھی قسم کی تخلیق پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔

 

ڑھنے والوں کے لیے معیاری مواد کی فراہم کے لیے ’’میری آواز سنو‘‘ صرف وہی بلاگ پوسٹ شائع کرے گا جو درج ضروریات کو پوری کریں گے ۔

  1. آپ کا بلاگ آپ کے موقف کا اظہا ر ہو
    یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ ایشو سنجیدہ ہو یا ہلکا پھلکا ، عالمی ہو یا مقامی، صرف اس کو یقینی بنائیں کہ آپ اس پر اپنے ذاتی خیالات پیش کریں
  2. آپ کے بلاگ کا ایک مربوط ڈھانچہ ہو
    آپ جو بھی بلاگ لکھیں اس کے لیے ضروری ہے کہ اس کا ایک ابتدائی حصہ ہو جس میں آپ جس مسئلے پر لکھنے جا رہے ہیں اسے بیان کریں ، پھر درمیانی حصے میں اس مسئلے کو مزید اجاگرکریں اور آخری حصے میں اس پر اختتام کریں ۔ مختصر اور چھوٹے پیراگراف آپ کے بلاگ کو مقبول بنا سکتے ہیں ۔
  3. بلاگ قابل توجہ ہو
    میری آواز سنو‘‘ کے قارئین کو ایک ایسی کہانی سنائیں جسے سنے بغیر وہ رہ نہ سکیں ۔ ایک پوسٹ کو مقبول بنانے کے لیے بہت سارے طریقے کار ہیں ۔ کوشش کریں ایسا لکھیں جو متاثر کن ہو، ہلکا پھلکا ہو، سنجیدہ ہو، بڑھاوا دینے والا ہو، فلسفیانہ ہو یا ناقدانہ ۔
  4. ۔ بلاگ آسان ہو
    ایسا بلاگ لکھیں جو نا صرف آپ کی سمجھ میں آئے بلکہ پڑھنے والے بھی اسے سمجھ پائیں ۔ بعض اوقات آپ ایسی تفصیلات ڈال دیتے ہیں جو آپ سمجھتے ہیں ضروری ہیں لیکن پڑھنے والوں کی سمجھ میں نہیں آتیں ۔ اپنے خیالات کو ترتیب دینے کے لیے ہمیشہ لکھنے سے پہلے ہمیشہ اپنی پوسٹ کا ایک خاکہ بنا لیں ۔
  5. لاگ مختصر ہو
    بلاگ کی صحیح لمبائی کا تعین کریں ۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا بلاگ کم از کم دو سو اور زیادہ سے زیادہ ایک ہزار الفاظ پر مشتمل ہو ۔ البتہ نظموں کے لیے یہ پابندی نہیں ہے ۔ 
  6. بلاگ میں صحیح حوالے ہوں
    بلاگ کی ہر لائن پر حوالہ نہیں دیا جا سکتا اور ایسا کریں بھی نہیں ۔ لیکن اگر اپنے مضمون میں کوئی حقائق یا اعداد وشمار پیش کرتے ہیں تو اس بلاگ میں ایک لفظ یا بہت سارے الفاظ کے اوپر اس ذریعے کا حوالہ دیں تاکہ پڑھنے والا اس ذریعہ تک پہنچ سکے ۔ آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ ذرائع قابل بھروسہ اور مستند ہوں ۔
  7. ۔ ہجے اور گرائمر
    ہم جانتے ہیں کہ ’’میری آواز سنو‘‘پر آپ اپنی مادری زبان میں نہیں لکھتے ۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ جب آپ لکھیں تو وہ آسان زبان میں ہو تاکہ پڑھنے والوں کو سمجھ آسکے ۔ اچھی گرائمر، ہجے اور ادائیگی ضروری ہیں ۔ آسان اور مختصر جملے آپ کے پیغام کو دوسرے تک با آسانی پہنچاتے ہیں ۔ ہمیشہ اپنے کام کو جمع کرانے سے پہلے اس پر ایک نظر دوڑ ا لیں ۔ آپ اپنے استاد اور دوست سے بھی اس سلسلے میں مدد لے سکتے ہیں یا پھر مفت آن لائن پروگرام کے ذریعے اپنی پوسٹ میں غلطیوں کی نشاندہی کر کے انہیں صحیح کر سکتے ہیں ۔
  8. صحیح تصویرکا استعمال 
    اپنی پوسٹ میں تصویروں کے استعمال میں خیال رکھیں کہ صرف وہی تصویریں استعمال کریں جن پر آپ کا حق ہے ۔ یہ تصویریں آپ خود اتارتے ہیں انہیں آپ بغیر کسی جھجک کے استعمال کر سکتے ہیں ۔ اگر آپ انٹر نیٹ سے تصویریں استعمال کرتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس اس کی اجازت ہے اور وہ اسے بنانے والے کو کریڈٹ دے رہے ہیں ۔
  9. وسٹ اصلی ہو
    میری آواز سنو‘‘پر پوسٹ ڈالتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ پوسٹ آپ نے خود لکھی ہو اور کسی دوسری جگہ شائع نہ ہوئی ہو ۔
  10. مثالی نوجوان
    اگرچہ دنیا بھر میں نوجوان کی مختلف جگہوں پر مختلف تعریفیں ہیں لیکن تیرہ سے پچیس سال کے نوجوانوں کے کام کو ’’میری آواز سنو‘‘پر ترجیح دی جائے گی ۔

 

Please note that we reserve the right to make edits to your submissions before publishing.

Unfortunately, because VOY receives a high number of submissions on a daily basis, the VOY editorial board has to pass on some material and cannot reply to all submissions. If you do not hear from the editorial board within five business days, please assume that VOY will not be able to publish your post. You should then feel free to publish it elsewhere.

Tags