تحریر کے ذریعےایسے افراد جو معذور ہیں ان کے مدد گار بنیں

تصویر
Three disability activists are speaking on a panel

ہم میں بہت سے افراد ایسے  لوگوں کے حقوق کے حامی ہیں جو معذور ہیں۔۔ لیکن اس سلسلے میں جب ہم کوئی مثبت پیغام بھی دینا چاہئیں تو ہم صحیح طریقے استعمال نہیں کرتے۔

ّّمیری آواز سنوٗٗ اور یونیسیف  نےایسے افراد جو معذور ہیں کے لیے  کام کرنے والے تین نوجوان افراد  (باربورا، کیر اور رولنڈو) سے ایک فہرست بنانے کے لیے کہا  جس میں انکے  مسائل کے بارے میں  کیا لکھنا چاہیے اور کیا نہیں۔

یہ کام کریں

٭کسی شخص کی معذوری کی بجائے اس کی شخصیت کے بارے میں لکھیں

مثال کے طور پر کسی کو معذور شخص لکھنے کی بجائے ایک شخص جسے معذوری لاحق ہے لکھا جائے۔  اسی طرح ایک نابینا بچے کی بجائے ایک بچہ جو نابینا ہے لکھا جائے۔

٭کسی شخص کو صرف فائدہ دینے کی بجائے اسے حصہ دار بنائیں۔۔۔مثال کے طور پر یہ کہنے کی  بجائے کہ ایسے افراد جو معذور ہیں ان کے لیے محفوظ گھر بنائے جائیں بہتر ہوگا کہ کہا جائے، آؤ ایسے افراد جو معذور ہیں ان کے ساتھ مل کر ایسا معاشرہ اور دنیا بنائیں جس میں تمام لوگ ایک ساتھ مل کر رہ سکیں۔

٭نوجوان جو معذور ہیں  انہیں مثبت اور با اختیار بنانے پر توجہ دیں بجائے اس کے  وہ منفی طور پر محسوس پر کریں کہ آپ ان کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

٭ایسے نوجوان جو معذور ہیں انہیں لاحق مسائل کے بارے میں لکھتے ہوئے ایسا حل پیش کریں جس پر پہلے سے کہیں عمل در آمد ہور رہا ہے۔ مثال کے طور پر اگر ایسے بچے اور نوجوان جو معذور ہیں تو  ان کے لیے تقریب ایسی جگہ رکھیں جہاں وہ با آسانی پہنچ سکیں اور

اور ایک اشاروں کی زبان سمجھنے والے ماہر کی خدمات بھی حاص کر لیں۔۔

٭ایسے افراد جو معذور ہیں ان کے بارے میں الفاظ استعمال کرتے ہوئے یا ان کی تعلیم، پہنچ اور صحت کے حقوق کے بارے میں کام کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے کنونشن کا حوالہ دیں جو ان افراد سے متعلق ہے جو معذوری میں مبتلا ہیں۔

٭اپنے لکھے ہوئے الفاظ کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچانا ممکن بنائیں ۔ مثال کے طور پر "متبادل متنٗٗ اپنی تصویروں اور مختصر عنوان اپنی ویڈیو ز کے ساتھ ڈالیں۔

تصویر
Four young children in line playing with each other and laughing
تصویر
A young boy laughing looking directly at the camera

یہ کام نہ کریں

٭کوئی ایسا لفظ استعمال نہ کریں جس سے  انہیں الگ ہونے کا احصاس ہو۔ مثال کے طور پر ّّخصوصیٗٗ  لفظ الگ اور علیحدہ ہونے کا تاثر دیتا ہے۔

٭ایسے افراد جو معذور ہیں ان کے بارے میں بد قسمت یا افسوسناک کے الفاظ استعمال نہ کریں۔ ان کی صلاحیت کے بارے میں لکھیں جیسے کہ "وہ ویل چیئر تک محدود ہے " کی بجائے "وہ ویل چیئر استعمال کرتی ہے " لکھنا چاہیے۔

٭ایسا فرد جو معذور ہو اس کے بارے میں  کبھی یہ نہ کہیں کہ یہ بہت بڑا انسان ہے۔ اس سے وہ فرد یہ سمجھتا ہے کہ  اس کی بہت محدود صلاحیت اور قابلیت ہے اور یہ صرف اس کی حوصلہ افزائی کے لیے کہا جا رہا ہے۔

٭ افراد کے درمیان فرق کا ذکر نہ کریں بلکہ مشترکہ چیزوں کو اجاگر کریں کہ ہم کیسے اکھٹے مل کر زندگی کا لطف لے سکتے ہیں۔مثال کے طور پر کسی بھی دوسرےنوجوان کی طرح وہ سماجی میڈیا  (سوشل میڈیا)اور ڈروائی فلمیں دیکھتا ہے بس فرق اتنا سا ہے کہ وہ یہ فلمیں آواز کے ذریعے کسی فلمی منظر کو بیان کرنے کے آلات کی مدد سے یہ کام کرتا ہے۔