تشدد کھلا اور چھپا دونوں صورتوں میں ہو سکتا ہے جیسے کہ ایک شخص اپنی طاقت اور مرتبے کی بنیاد پر دوسروں کوجان بوجھ کر نقصان پہنچائے  لیکن  اس کے ساتھ تشدد غیر جسمانی اور نظر نہ آنے والے انداز میں بھی ہو سکتا ہے۔ جنسی اور گھریلو تشدد بظاہر نظر نہیں آتا۔ اسی  طرح دھونس، دھمکی اور نظر انداز کرنا یا ڈرانے کو دیکھنا مشکل ہوتا ہے لیکن یہ گہرا ذہنی اور جذباتی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ 
کمزور طبقات نسل، عقیدے، زبان، جنس، معذوری، عمر یا سماجی و معاشی حیثیت کی وجہ سے زیادہ تشدد کا شکار رہتے ہیں۔ نوجوان بھی تشدد کااکثر شکار ہوتے ہیں لیکن وہ حالات کو بدل سکتے ہیں اور امن کے لیے کام کر سکتے ہیں۔
چاہے آپ کا معاشرہ ہو یا دنیا کی دوسرا کوئی علاقہ، آپ کمزور طبقات کی مدد کے لیے کھڑے ہو سکتے ہیں جس کے لیے آپ کسی سے رجوع کریں یا آگاہی مہم چلائیں یا پھر ہر جگہ امن اور انصاف کے لیے لوگوں کو منظم کریں۔ 

تصویر کا کریڈٹ © UNICEF/UNI195858/Imperato