موجودہ دور میں نوجوانوں کی صحت پر    اثرانداز ہونے والے مسائل کا تعلق ان کے رویوں  یا  غیر محفوظ  شدہ ماحول سے ہے جن میں جسمانی زخم، دواؤں کا اضافی استعمال، ذہنی بیماری یا جنسی اور تولیدی صحت جس میں جنسی طور پر منتقل ہونےوالی بیماریاں جیسے ایڈز شامل ہیں۔

بہت سارے نوجوان صحت کو درپیش مخصوص خطرات سے واقف نہیں اور بہت سوں کے پاس مناسب صحت کی سہولیات اور ان سے متعلق معلومات نہیں ہیں۔ اس صورت حال  میں   نوجوانوں کی صحت کی سہولیات تک رسائی اور ان میں ان سہولیات کی آگاہی کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔آپ" نوجوان دوست صحت کے قوانین"، کم قیمت اور رازدارانہ سہولیات اور تعلیمی اداروں اور معاشرے میں صحت کی تعلیم کو بڑھانے کے لیے کام کر سکتے ہیں۔ 

تصویر کا کریڈٹ Rawpixel.com from Pexels