پیشے اورعلاقے کی وجہ سے مختلف افراد کے لیے کام کی نوعیت مختلف ہو سکتی ہے  جیسے کہ زراعت اور نئی ٹیکنالوجی کے شعبے ہیں۔اس کے لیے ضروری ہے کہ دیکھا جائے  کہ کیا نوجوانوں کو ملازمت کی ضروریات کے تحت وہ ہنر سکھایا جا رہا ہے جس کی ضرورت ہے اور کیا ان کے لیے انٹرن شپ، اپرنٹس شپ اور کام کی تربیت کے مواقع موجود ہیں۔ہنر سیکھنے کے مواقع،   داخلے کی سطح کی ملازمتوں کی فراہمی، معیاری ماحول، تنخواہ اور فوائد  ایسی ضروری باتیں ہیں جن کا خیال رکھا جاتا ہے۔

نوجوانوں میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے حکومتوں، کاروباری طبقے، سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں اور نوجوان طبقے کے درمیان  تعاون کی ضرورت ہے۔ آپ نئے ہنر سیکھنے کے لیے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ملازمتوں میں بھرتی کے لیے مختلف افراد کے لیے کوشش کر سکتے ہیں اور مالی خدمات تک رسائی اور آزادانہ تجارت کے لیے زیادہ سے زیادہ معاہدوں کے سلسلے میں آگاہی پھیلا سکتے ہیں۔

تصویر کا کریڈٹ Photo by rawpixel.com from Pexels